روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام زمانہ(عج) کی تاج پوشئِ امامت کا جشن اور عراق کے لیے دعائیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام زمانہ(عج) کی تاج پوشئِ امامت کا جشن اور عراق کے لیے دعائیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین نے امام زمانہ حضرت امام مہدی(عج) کے زمام امامت سنبھالنے کی یاد میں ایک جشن کا انعقاد کیا جس میں زائرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک کے سرداب امام جواد(ع) میں منعقد ہونے والے اس جشن کے بارے میں مذکورہ بالا شعبہ کی ڈپٹی سيّدة تغريد عبد الخالق عطيّة التميمي نے بتایا کہ اس جشن میں دعائے عہد اور دعائے فرج کی تلاوت کی گئی جبکہ ذاکرہ و خطیبہ نے امام زمانہ(ع) سے منسوب اس مناسبت اور عراق کے موجودہ حالات کے بارے میں گفتگو کی اور عراق کی سلامتی و ترقی کے لیے دعائیں منگوائیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: