العباس فائٹنگ سکواڈ کے وہ تمام اہلکار جن کے معاہدے منسوخ کر دیے گئے تھے یونٹ میں واپسی کے لیے متعلقہ دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔

العباس فائٹنگ سکواڈ (26 بریگیڈ / پاپولرموبلائزیشن) کی قیادت کی جانب سے سے اعلان کیا گیا ہے کہ عباس عسکری یونٹ کے وہ تمام اہلکار جن کے معاہدے منسوخ کر دیے گئے تھے یونٹ میں واپسی کے لیے متعلقہ دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔
العباس فائٹنگ سکواڈ کی قیادت کی جانب سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ مذکورہ بالا اہلکاروں کی واپسی اور ان سے متعلق باقی معاملات کے لیے باقاعدہ کام شروع کر چکی ہے۔ یہ کمیٹی العباس فائٹنگ سکواڈ کی مرکزی اکیڈمی میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے اور 20 نومبر 2019 تک مذکورہ بالا اہلکاروں کی درخواستیں موصول کرے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: