تصویری رپورٹ: سینیٹری کمپلیکس کی تعمیر کے آخری مراحل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب بغداد سے ملحقہ سڑک پر سینیٹری کمپلیکس کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے کہ جو آخری مراحل میں ہے۔

اس کمپلیکس کی تعمیر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے کی جانب سے فراہم کیے جانے والے عطیہ کی بدولت کی جارہی ہےاور اس کمپلیکس کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔ امید ہے کہ یہ کمپلیکس مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اسلام کے انجینئرنگ اینڈ مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج انجینئر سمیر عباس نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : اس سینیٹری کمپلیکس کی تعمیر کا مقصدزائرین امام حسین و حضرت عباس علیہم السلام کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس کمپلیکس کی تعمیر سیدالشہداء کے چاہنے والے کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے بعد شركة الطباق للمقاولات العامّة المحدودة کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔

اس سینیٹری کمپلیکس کا رقبہ 1500 مربع میٹر ہے اور اس میں مرد اور خواتین کے کے لیے زیر زمین 200 سینیٹری یونٹس تعمیرکیے گئے ہیں جبکہ اس کے اوپر 656مربع میٹر پر سرسبزوشاداب لانز اور آبی فوارے بنائے جائیں گے۔ اس کمپلیکس میں بزرگ اور معذورافراد کے لیے بھی جدید جدید نظام اور سہولیات متعارف کروائیں گئیں ہیں۔

اس سینٹری کمپلیکس میں ہوا کی آمدورفت کے لیے جدید ترین نظام بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ روشنی، بجلی، نگرانی اور وارننگ کے جدید نظام بھی موجود ہوں گے۔ سینٹری کمپلیکس میں پینے کے پانی کا جدید نظام اور جدید سہولیات سے مزین وضو خانے بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پانی اور سیوریج کے نظام کے لیے بھی جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے اورسینیٹری کمپلیکس میں سنٹرل ہیٹنگ اورایئر کنڈیشننگ نظام کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: