روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کربلا مقدسہ کے تربیۃ سکوائر میں موجود مظاہرین کو لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کربلا مقدسہ کے تربیۃ سکوائر میں موجود مظاہرین کو لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے اور گزشتہ ماہ کے اواخر میں احتجاج شروع ہونے کے بعد سے اب تک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا خدماتی موکب اور وہاں موجود خدام مظاہرین کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مظاہرین کے ساتھ اطہار یکجہتی کے لئے تربیۃ سکوائرمیں قائم کردہ خدماتی موکب روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مظاہرین کو کھانا فراہم کررہا ہے۔ اس کے علاوہ مظاہرین کو دن بھر پینے کا پانی، چائے اور جوسز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے تربیت سکوائر میں موجود مظاہرین کو کو کنٹینرز بھی دیئے گئے ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس کا عملہ مظاہرین کی زیراستعمال جگہوں اور تربیۃ سکوائر سے ملحقہ سڑکوں، گلیوں اور راستوں کی صفائی ستھرائی کا کام بھی کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا قائم کردہ خدماتی موکب مظاہرین کو نماز کی ادائیگی کے لیے جگہ بھی فراہم کر رہا ہے۔
مظاہرین کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اسلام کی فراہم کردہ خدمات ر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے اور مظاہرین روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی حمایت اور بھرپور تعاون پر شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پرامن مظاہرین کی حمایت میں متعدد خدمات فراہم کر رہا ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرکزی ریسٹورنٹ کی جانب سے تربیت سکوائر میں جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین چین میں ہزاروں کو کھانےکی فراہمی۔
پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی۔
دن کے مختلف اوقات میں جوسز، پھلوں اور چائے کی تقسیم۔
تربیۃ سکوائر صاف کرنے کے لئے گاڑیوں کی فراہمی۔
مظاہرین ین کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے مختلف مقامات پر واٹر سٹیشنز کا قیام۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی جانب سے زخمی یا بیمار ہونے والے مظاہرین یا سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا بلامعاوضہ علاج۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: