العمید یونیورسٹی کا پرامن مظاہرین سے اظہار یکجہتی

عراق کے تمام تعلیمی اداروں کی طرح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا تمام عملہ اور روضہ مبارک سے وابستہ تمام تعلیمی ادارے اور العمید یونیورسٹی نے پرامن مظاہرین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، جو اپنے آئینی، قانونی اور شرعی حقوق کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العمید یونیورسٹی میں پرامن مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک احتجاجی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس احتجاجی نشست آغاز شہداء کیلئے فاتحہ خوانی سے ہوا اور اس کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور اس کے بعد العمید یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر معید الغزالی، ایڈمنسٹریٹر پروفیسر علاء الموسوی، تمام فیکلٹیز کے ڈیینز اور ڈائریکٹرز، تمام اساتذہ، سٹاف اور طلبا کی جانب سے احتجاجی مراسلہ پڑھا گیا۔

واضح رہے کہ عراق میں جاری مظاہرات کے دوران یونیورسٹی اور طلبہ کا کردار صرف یہیں تک محدود نہیں ہے بلکہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء مظاہروں میں عملی طور پر شرکت کرتے ہوئے پرامن مظاہرین کے لئے صدائے حق بلند کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مظاہرین کو طبی اور لاجسٹک خدمات بھی فراہم کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: