الکفیل ایمبولینس اینڈ میڈیکل ٹریننگ اکیڈمی کی جانب سے فرسٹ ایڈ ٹرینرز ز کے لئے تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل ایمبولینس اینڈ میڈیکل ٹریننگ اکیڈمی کی جانب سے فرسٹ ایڈ ٹرینرز ز تیار کرنے کے لئے ایک تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تربیتی کورس امام حسین انٹرنیشنل سائنٹفک سینٹر کے زیر نگرانی کئی ملکی و غیر ملکی ماہرین کی موجودگی میں امام الہادی کمپلیکس میں منعقد ہوا۔

الکفیل اکیڈمی کے میڈیکل سپروائزر ڈاکٹر ابراھیم ابو طحین نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہاَ: اس تربیتی کورس کے انعقاد کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام شعبہ جات میں فرسٹ ایڈ یونٹس کا قیام ہے جن کے لیے فرسٹ ایڈ ٹرینرز تیار کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سات روزہ تربیتی کورس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھاْ: تعلیمی سیشنز اور عملی تربیتی سیشنز۔ ان دونوں سیشنز کے علاوہ ٹرینرز اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات اور رابطہ سازی کے طریقے بھی کورس کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ الکفیل ل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو سارا سال ابتدائی طبی امداد کے متعدد کورسز کا انعقاد کرتی ہے اور ان کورسز کے ذریعے اب تک درجنوں پیرامیڈکس کو تربیت دی جا چکی ہے جواب اپنے اس کام کے ذریعے معاشرے اور لوگوں کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: