اعلی دینی قیادت پھر سے مظاہروں کی پرامنیت کی تاکید کرتی ہے اور تشدد، تخریب کاری اور خونریزی سے خالی ہونے پر زور دیتی ہے

اعلی دینی قیادت پھر سے اپنے موقف کو دھراتے ہوئے مظاہروں کی پرامنیت کی تاکید کرتی ہے اور مظاہروں کے تشدد، تخریب کاری اور خونریزی سے خالی ہونے پر زور دیتی ہے اس بات کا ذکر اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (23 ربيع الأوّل 1441هـ) بمطابق (22 نومبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ علامہ کربلائی نے نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ میں فرمایا: بھائیو اور بہنو... میں سب سے پہلے آپ کی خدمت میں آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے ہم تک پہنچنے والا پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ جس میں انھوں نے فرمایا ہے: اعلی دینی قیادت نے گزشتہ جمعہ کو پرامن مظاہروں اور اصلاحات کے مطالبے کے حوالے سے اپنی موقف کو چند نقاط کے ضمن میں واضح کیا تھا، جن میں مظاہروں کے پرامن ہونے کی تاکید کی گئی تھی اور ان کے تشدد، تخریب کاری اور خونریزی سے پاک ہونے پہ زور دیا گیا تھا اور اسی طرح سیاسی قوتوں کو مظاہرین کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کی بھی تاکید کی گئی تھی۔ دینی قیادت نے اپنے گزشتہ موقف اور اُس خطبہ میں بیان کردہ طریقہ کے مطابق انتخابی قانون اور انتخابی کمیشن کی تکمیل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، کیونکہ یہ دونوں کام ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کی راہ ہموار کریں گے۔ یہ وہ پیغام تھا جو ہمیں آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے دفتر کی طرف سے آپ تک پہنچانے کے لیے ملا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: