کربلا سے بغداد کے تک روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے ساتھ موجود ہے

اعلی دینی قیادت کی حمایت اور دستور کے فراہم کردہ حق کے تحت اس وقت عراقی عوام اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کرنے کے لیے سڑکوں پر ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کربلا کے تربیہ چوک سے لے کر بغداد کے آزادی چوک تک ہر جگہ اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے ساتھ موجود ہے۔

روضہ مبارک کا عملہ کربلا کے تربیہ چوک میں مظاہرین کو مسلسل لوجسٹک امداد فراہم کرنے کے علاوہ بغداد کے آزادی چوک میں بھی احتجاج کرنے والوں کو معنوی امداد و حمایت کے ساتھ ساتھ کھانا، پانی اور طبی خدمات مہیا کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ روضہ مبارک کا طبی عملہ مظاہرین کو ابتدائی طبی امداد کی بھی تربیت دے رہا ہے اور زخمیوں کا الکفیل ہسپتال میں بلا معاوضہ علاج کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: