اعلی دینی قیادت شہداء کے لیے رحمت کی دعا کرتے ہوئے ان کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد شفاء کی خدا سے طلبگار ہے

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (2 ربيع الثانی 1441هـ) بمطابق (29 نومبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران دوسرے خطبہ میں فرمایا:
بھائیو اور بہنو... میں سب سے پہلے آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے ہم تک پہنچنے والا پیغام آپ کی خدمت میں پہنچانا چاہتا ہوں کہ جس میں انھوں نے فرمایا ہے:

......... اعلی دینی قیادت شہداء کے لیے رحمت کی دعا کرتے ہوئے ان کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتی ہے اور انھیں صبر کی تلقین کرتی ہے، اور زخمیوں کے لیے جلد شفاء کی خدا سے طلبگار ہے۔
اعلیٰ دینی قیادت نے ایک بار پھر پرامن مظاہرین پر حملوں اور اصلاح کے مطالبے کے آئینی حق کو استعمال کرنے والوں کو روکنے کی مذمت کی ہے اور اسی طرح دینی قیادت نے سرکاری اور نجی املاک کی حرمت کو پامال نہ کرنے کی تاکید کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ گھس بیٹھیو کو حملوں اور تخریبکاری کا موقع فراہم نہ کیا جائے۔ پرامن مظاہرین کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی صفوں سے غیر پرامن لوگوں کو الگ کریں، اور تخریبکاروں کو دور بھگانے میں تعاون کریں، خواہ وہ کوئی بھی ہوں، انھیں پرامن مظاہروں کی آڑ لیتے ہوئے مظاہروں کی صورت مسخ کرنے، شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے اور ان کے مالکان پر حملہ کرنے کی اجازت نہ دیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: