اعلی دینی قیادت ایوان نمائندگان کو عراق کے موجودہ مشکل ترین حالات پر نظر ثانی کی دعوت دیتی ہے

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (2 ربيع الثانی 1441هـ) بمطابق (29 نومبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران دوسرے خطبہ میں فرمایا:
بھائیو اور بہنو... میں سب سے پہلے آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے ہم تک پہنچنے والا پیغام آپ کی خدمت میں پہنچانا چاہتا ہوں کہ جس میں انھوں نے فرمایا ہے:

......... ملک جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور گزشتہ دو ماہ میں پیش آنے والے واقعات سے نمٹنے اور حقوق اور خون کی حفاظت کے لیے متعلقہ حکام کی واضح نااہلی اور ناکامی کے پیش نظر ایوان نمائندگان اس سلسلے میں اپنے اختیارات پر نظر ثانی کرے، اور عراق کے مفاد اور اہل عراق کے خون کی حفاظت اور تشدد، افراتفری اور تخریبکاری کو روکنے کے لیے اقدام کرے۔
اسی طرح ایوان نمائندگان عراقی عوام کے فیصلہ و اختیار کو ظاہر کرنے والے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کے لئے انتخابی قانون سازی میں بھی تیزی لائے۔ اس سلسلہ میں سستی اور ٹال مٹول دستور کی چھت کے نیچے رہتے ہوئے موجودہ بحران پر قابو پانے کا ایک پرامن اور مہذب داخلی دروازہ تو ہے لیکن ملک کو اس کی اتنی بھاری قیمت چکانی پڑے گی کہ جس پر ہر ایک نادم ہو گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: