روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کی جانب سے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بغداد، کربلا، نجف اور زی قار جاری مظاہروں کے دوران اپنے آئینی اور قانونی حقوق کا مطالبہ کرتے ہوئے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مجلس تحریم 5 ربیع الثانی 1441 ہجری بمطابق 2 دسمبر 2019 کو بین الحرمین میں منعقد کی گئی۔ اس مجلس ترحیم میں دونوں مقدس روضوں کے جنرل سیکریٹریز، سینئر آفیشلز، خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : یہ مجلس ترحیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے، ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں تعزیت پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی شہداء کے خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور عراق اور عراقیوں کو اپنی حفظ و اماں میں رکھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: