روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اپنی طرف منسوب خبر کی تردید

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے روضہ مبارک سے منسوب کی جانے والی خبر کی تردید

""اس وقت کچھ نیوز ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ کربلا میں باب بغداد کے قریب روضہ مبارک کی طرف سے دوسرے شہروں کے مظاہرین کے لیے خیمے لگائيں گئے ہیں جہاں جمع ہو کر سب لوگ بغداد کی جانب مارچ کریں گے""۔

مذکورہ بالا خبر کا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے کوئی تعلق نہیں ہے بالکل یہ ایک جھوٹی خبر ہے

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اپنے آئینی اور قانونی حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے پر امن مظاہرین کی اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مظاہروں کے آغاز سے لیکر اب تک بغداد کے الحریۃ اسکوائر میں موجود مظاہرین کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے لئے کئی امدادی قافلے بھیجے جاچکے ہیں اور آج پینے کے صاف پانی، خوراک اور دیگر اشیاء پر مشتمل مزید ایک اور امدادی قافلہ بغداد روانہ ہو چکا ہے۔ یہ تمام اشیاء الحریۃ اسکوائر میں موجود مظاہرین میں تقسیم کی جائیں گی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام مظاہرات کے آغاز سے لے کر اب تک نہ صرف پرامن مظاہرین کو اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہا ہے بلکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا الکفیل ہسپتال زخمی ہونے والے مظاہرین کو بلامعاوضہ طبی سہولیات اور علاج بھی فراہم کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: