روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سےوضاحت کی گئی ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس نے بروز جمعہ (6/12/2019) کو کسی مظاہرے کی دعوت نہیں دی تھی ، بلکہ مظاہروں کے منتظمین کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو ان میں شرکت اور حصہ لینے کی دعوت دی گئی تھی جیسے قبول کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس نے بروز جمعہ (6/12/2019) کو بھرپور شرکت کی ، کیوں کہ تمام مقامات مقدسہ اور ان کے خدام اس معاشرے کا ایک حصہ ہیں اور ملک و معاشرے کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے بھرپور اور موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پرامن مظاہرین کی حمایت میں متعدد خدمات فراہم کر رہا ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرکزی ریسٹورنٹ کی جانب سے ہزاروں مظاہرین کو کھانےکی فراہمی۔
پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی۔
دن کے مختلف اوقات میں جوسز، پھلوں اور چائے کی تقسیم۔
مظاہروں کی جگہوں کو صاف کرنے کے لئے گاڑیوں کی فراہمی۔
مظاہرین ین کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے مختلف مقامات پر واٹر سٹیشنز کا قیام۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی جانب سے زخمی یا بیمار ہونے والے مظاہرین یا سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا بلامعاوضہ علاج۔