اعلی دینی قیادت امن و امان کی صورت حال بحال رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی مدد و حوصلہ افزائی کی نصیحت کرتی ہے

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (9 ربيع الثانی 1441هـ) بمطابق (6 دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے موصول ہونے والا بیان حاضرین کے سامنے پڑھا جس میں انھوں نے فرمایا:

........ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی مدد، ان کا احترام اور ان کی حوصلہ افزائی ہر ایک کی ذمہ داری ہے، انتشار اور عوامی نظام میں خلل کی صورت میں ہم اس عزیزوں سے بے نیاز نہیں ہو سکتے، آپ سب نے دیکھا ہے کہ بعض علاقوں میں سیکورٹی فورسز جب اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مشکلات کا شکار ہوئیں تو قبائل کے معزز افراد نے سول امن کے تحفظ اور انتشار اور تباہی کو روکنے میں نمایاں کردار ادا کیا، لہذا اس کے لئے ہم ان کے شکرگزار اور قدردان ہیں، لیکن تمام علاقوں میں حالات کی بحالی، امن وامان اور استحکام کو برقرار رکھنے اور سرکاری تنصیبات اور شہریوں کی املاک کو تخریب کاروں کے حملوں سے بچانے کے لیے سیکورٹی فورسز کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہو گی اور تمام احتجاجی اعمال کے حوالے سے انھیں اپنی پوری پیشہ ورانہ مہارت کو استعمال کرنا ہو گا تاکہ پچھلے ہفتوں کے سانحات کا اعادہ نہ ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: