اعلی دینی قیادت مظاہروں سے متاثرہ فریقوں کو قانونی راستہ اختیار کرنے کی نصیحت کرتی ہے

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (9 ربيع الثانی 1441هـ) بمطابق (6 دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر سے موصول ہونے والا بیان حاضرین کے سامنے پڑھا کہ جس میں انھوں نے فرمایا:

........ ہم -ایک بار پھر- گزشتہ دنوں میں بے گناہوں کا خون بہائے جانے اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے جانے کی مذمت کرتے ہیں، تمام متاثرہ فریقوں کو ہم اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کے لیے قانونی ذرائع اپنانے کی تلقین کرتے ہیں، اور ہم عدلیہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جو بھی مجرمانہ کاموں میں ملوث ہے -چاہے اس کا تعلق کسی بھی فریق سے ہے- قانون کے مطابق اس کا محاسبہ کیا جائے اور اسے سزا دی جائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: