اعلی دینی قیادت پر امید ہے کہ عوام کی خواہشات کے مطابق نئی حکومت سازی کا عمل جلد مکمل ہو گا

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (9 ربيع الثانی 1441هـ) بمطابق (6 دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر سے موصول ہونے والا بیان حاضرین کے سامنے پڑھا کہ جس میں انھوں نے فرمایا:

........ آخر میں ہم امید کرتے ہیں کہ شہریوں کی خواہشات کے مطابق اور کسی بھی بیرونی مداخلت سے دور رہتے ہوئے نئی حکومت کے سربراہ اور اس کے ممبران کا انتخاب آئینی مدت کے اندر مکمل ہو جائے گا۔

یہ بات یاد رہے کہ دینی قیادت اس سلسلے میں کسی بھی گفتگو میں فریق نہیں ہے، اور نہ ہی اس کا کسی بھی طرح سے اس میں کوئی کردار ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: