یوم فتح عراق یعنی موصل کی آزادی اور ارض پاک سے داعش کی سیاہ قوتوں کے خاتمے کا دن جو کہ ہمیں اپنے دل و جان سے بڑھ کر عزیز ہے۔ اس دن ہما رے نڈر اور لازوال ہیروز نےاندھیروں اور دہشت گردی کی نمائیدگی کرنے والی داعش کی جعلی ریاست کو شکست فاش دیتے ہوئے وطن عزیز میں امن و سلامتی اور آزادی کا راستہ کھینچا۔
تمام دنیا گواہ ہے کہ عراقیوں نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں پیش کرتے ہوئے جنگ لڑی اور وطن عزیز کے تحفظ، خود مختاری اور وقار کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ایک عظیم فتح حاصل کی اور اس عظیم فتح کے حصول میں اعلی دینی قیادت سید علی السیستانی کے لافانی فتوی نے بنیادی کردار ادا کیا اور معاشرے کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے محب وطن شہریوں نے فتوی دفاع وطن پر لبیک کہتے ہوئے عراقی افواج کے شانہ بشانہ ظلم و بربریت کے خلاف جنگ لڑی اور رنگ، نسل، زبان اور مذہب سے بالاتر ہوکر انسانیت اور بھائی چارے کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے سامراجی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
ہم اس موقع پر اپنے عزیز ہم وطنوں کے سامنے اپنے موقف کا اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ ہم عراق سے ہیں اور عراق ہی کے لیے ہیں اور ہم اس کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
آج کے دن ہم اپنے ہیروز، شہداء اور بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس جنگ میں ہونے والے تمام زخمیوں کی صحت و تندرستی اور ان کی کامیابی اور وطن عزیز کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں۔