اعلی دینی قیادت نے (15/ 12/ 2017ء) کو فرمايا: بدعنوانیوں کے خلاف قانونی بنیادوں پر مضبوطی سے لڑا جائے، یہ جنگ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے زیادہ سخت ہے

نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی(دام عز) نے 26 ربیع الاول 1439 ھ بمطابق 15 دسمبر 2017ء کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ میں فرمايا:

اے اصحاب شرف اے اہل ِ عراق تین سال سے زیادہ شدید ترین لڑائی، اپنی ہر قیمتی سے قیمتی چیز قربان کرنے، مختلف مشکلات اور چیلنجزز کا سامنا کرنے کے بعد آپ نے طاقتور ترین دہشت گرد تنظیم پر فتح حاصل کی ہے آپ نے اس مقصد کے لیے اپنی جانوں، اپنے جگر کے ٹکڑوں اور اپنی ملکیت میں ہر قیمتی چیز کو اس وطن پر فدا کر دیا آپ نے بہادری اور ایثار و قربانی کی بلند ترین تصویر کھینچی اور جدید ترین عراق کی تاریخ کو عزت اور کرامت کے الفاظ کے ساتھ درج کیا پوری دنیا آپ کے مضبوط ارادہ ، صبر ، ثابت قدمی اور پختہ ایمان پر حیران کھڑی ہے......

.....بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کی طرف موثر انداز میں قدم اگلے مرحلے کی ترجیحات میں سے ایک ہے، یہ بہت ضروری ہے کہ مالی اور انتظامی بدعنوانیوں کے خلاف قانونی بنیادوں پر پیشہ وارنہ، حقیقت پسندانہ اور عملی منصوبوں کے تحت مضبوطی سے لڑا جائے، بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف جنگ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے کہیں زیادہ سخت ہے لیکن خدا کی مدد سے انشاء اللہ عراقی لوگ اس جنگ کو لڑنے کے لئے تیار اور قابل ہیں۔
ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ عراق کی بھلائی کے لیے عراق اور عراقی لوگوں کی مدد کرے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: