العباس فائٹنگ سکواڈ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تعاون سے شہداء کے پسماندگان کو گھروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے

العباس فائٹنگ سکواڈ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون سے شہداء کے پسماندگان کو گھروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی ضمن میں العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے شہید مهدي أحمد جلوط کے لواحقین کو فوری ضرورت کے پیش نظر گھر فراہم کیا جارہا ہے۔

العباس فائٹنگ سکواڈ کے سپروائزر شیخ میثم الزیدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی کی خصوصی ہدایات پر شہید کے اہل خانہ کو فوری طور پر فراہم کیا جارہا ہے۔ اس گھر کی تعمیر اور ڈیزائننگ اعلیٰ معیارات کے مطابق کی گئی ہے اور اس گھر کو مکمل طور پر فرنشڈ کرکے دو ہفتوں کے اندر شہدا کے ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء نے اپنی جانوں کے بدلے ہمیں جو تحفظ، سلامتی اور امن دیا ہے ہم کسی صورت بھی اس کا حق ادا نہیں کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ اور اور انجینئرنگ اینڈ مینٹینینس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے شہدا کے خاندانوں کیلئے ایک رہائشی کمپلیکس کی تعمیر کی جارہی ہے جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: