مرکز تراث بصرہ کی طرف سے (تفسير الربيع بن أنس البصريّ المتوفّى 139هـ) کے نام سے ایک نئی کتاب کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے زیر انتظام کام کرنے والے مرکز تراث بصرہ نے کتاب (تفسير الربيع بن أنس البصريّ المتوفّى 139هـ) کو نئی تحقیق کے ساتھ ایک نئے طباعتی انداز میں چھاپہ ہے کہ جسے علمی و ثقافتی حلقوں میں کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

اس کتاب کی تحقیق اور اس کے جمع کو انتہائی عمدہ انداز میں ڈاکٹر نزار عبد المحسن المنصوريّ نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے اور الکفیل پرنٹنگ پریس میں اسے چھاپا گیا ہے۔

اس کتاب میں اس بصری عالم کی مختلف قرآنی آیات کے بارے آراء اور تفسیر کو لکھا گیا ہے اس عالم کی تفسیری آراء بصرہ میں تفسیر قرآن کے ابتدائی دور سے تعلق رکھتی ہیں کہ جب ابن عباس اور دیگر افراد کے اقوال کے ذریعے محافل و مجالس میں قرآن کی تفسیر کو بیان کیا جاتا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: