الکفیل ہسپتال اور العمید یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے زخمی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بلڈ ڈونیشن کمپین کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال اور العمید یونیورسٹی کی جانب سے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے بلڈ ڈونیشن کمپین شروع کی گئی ہے۔ اس کمپین کا مقصد مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یہ پیغام دینا ہے کہ ان کے حقیقی اور جائز مطالبات کے حصول تک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس سے منسلک تمام ادارے مظاہرین کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

العمید یونیورسٹی کےصدر پروفیسر ڈاکٹرمؤيّد الغزالي، انتظامی امور کے پروفیسر اعلاء موسوی، مختلف شعبہ جات کے سربراہوں، یونیورسٹی کے تدریسی عملے کے درجنوں افراد، اور طلباء نے خون کے عطیات دے کر اس مہم کا آغاز کیا۔

اس مہم کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں صوبے کے مرکزی بلڈ بینک میں ان عطیات کی مدد سے خون کی ضروریات کو پورا کرنا ہے اور اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے والے مظاہرین کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: