عراقیوں نے دہشت گرد تنظیم کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کروانے کے لئے ایک بڑی تاریخی جنگ میں فتح حاصل کی

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (16 ربیع الثانی 1441ھ) بمطابق (13دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ پڑھائی اور آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے صادر بیان پڑھا جس میں انھوں نے فرمایا:

........چند دن پہلے ہی داعش کے خلاف فتح کی دوسری سالگرہ تھی، عراقیوں نے یہ فتح دہشت گرد تنظیم کے زیر قبضہ اپنے وطن کے قیمتی اجزاء کو آزاد کروانے کے لئے ایک بڑی تاریخی جنگ میں حاصل کی، اور اس آزمائش میں باخوبی کامیاب ہوئے۔ اہل عراق نے تین سال سے زیادہ عرصہ اس طویل جنگ میں دسیوں ہزار شہداء پیش کیے اور اس سے کئی گنا زیادہ افراد زخمی ہوئے، اور انہوں نے وقار اور حریت کے الفاظ سے عراق کی تاریخ میں روشن صفحات کا اضافہ کیا، اپنی سرزمین، ناموس اور مقدسات کے دفاع میں بہادری اور فداکاری کی انتہائی خوبصورت تصاویر کو تخلیق کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: