اعلی دینی قیادت: ٹھوس پیشہ ورانہ بنیادوں پر قائم مسلح افواج کی اشد ضرورت ہے

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (16 ربیع الثانی 1441ھ) بمطابق (13دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ پڑھائی اور آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے صادر بیان پڑھا جس میں انھوں نے فرمایا:
........لہذا میں آج پھر پہلے کی طرح اس بات پر زور دوں گا ٹھوس پیشہ ورانہ بنیادوں پر فوج اور تمام عراقی مسلح قوات کی اشد ضرورت ہے اس طرح سے کہ ان کی مکمل وفاداری وطن سے ہو اور وہ ہر بیرونی جارحیت کے خلاف لڑنے کے لیے تیار رہے، اور اس کے سیاسی نظام کی آئینی اور قانونی ڈھانچے کے مطابق عوام کی مرضی سے حفاظت کرے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: