اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (16 ربیع الثانی 1441ھ) بمطابق (13دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ پڑھائی اور آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے صادر بیان پڑھا جس میں انھوں نے فرمایا:
........ اسی طرح ہم پھر سے اس بات پر زور دیتے ہیں داعش سے آزاد ہونے والے علاقوں میں اقتصادی حالات بہتر بنائے جائيں، تعمیر نو کی جائے اور آئی ڈی پیز کو عزت واحترم کے ساتھ واپس جانے کے قابل بنایا جائے۔