اعلی دینی قیادت: ہر قسم کا اسلحہ صرف ریاست کے پاس ہونا چاہیے، کسی بھی نام کے کسی مسلح گروہ کے وجود کی اجازت نہیں ہونی چاہیے

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (16 ربیع الثانی 1441ھ) بمطابق (13دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ پڑھائی اور آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے صادر بیان پڑھا جس میں انھوں نے فرمایا:
........ قتل و اغوا کے یہ دردناک واقعات جو پچھلے دنوں میں دہرائے گئے، ان جیسے واقعات کے سبب دینی قیادت پہلے بھی بارہا تاکید کرنے کے بعد ایک بار پھر اس بات کی ضرورت پر زور دیتی ہے کہ ہر قسم کا اسلحہ لازمی طور پر صرف ریاست کے پاس ہونا چاہیے، اور کسی بھی نام یا موضوع کے تحت کسی بھی مسلح گروہ کے وجود کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
اس ملک کا استحکام اور عوام کے لیے امن و امان اسی میں منحصر ہے، ہمیں امید ہے کہ اس اصلاحی تحریک کے نتیجے میں یہ ہو کر رہے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: