اعلی دینی قیادت: قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے لوگوں کے لئے کسی کو بھی سزا دینا جائز نہیں ہے چاہے وہ اس کا مستحق ہی کیوں نہ ہو

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (16 ربیع الثانی 1441ھ) بمطابق (13دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ پڑھائی اور آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے صادر بیان پڑھا جس میں انھوں نے فرمایا:
........ ہم اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ ایک منصفانہ عدلیہ ہی تمام جرائم اور خلاف ورزیوں کا فیصلہ کرنے کی مجاز ہے، قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے لوگوں کے لئے کسی کو بھی سزا دینا جائز نہیں ہے چاہے وہ اس کا مستحق ہی کیوں نہ ہو۔ اور کسی کی لاش کو سڑکوں پر گسیٹنا، اس کا مثلہ کرنا اور لٹکانا خود ایک جرم ہے اس کا ارتکاب کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لینا واجب ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ کل لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان وحشیانہ واقعہ کو دیکھ رہی تھی ولا حول ولا قوة إلّا باللّه العليّ العظيم.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: