اعلی دینی قیادت: حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ جاری مظاہروں اور دھرنوں میں شامل بیشتر شرکاء کو پرامن احتجاج کی اہمیت کا شعور ہے

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (16 ربیع الثانی 1441ھ) بمطابق (13دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ پڑھائی اور آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے صادر بیان پڑھا جس میں انھوں نے فرمایا:
........ خوش آئند اور حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ جاری مظاہروں اور دھرنوں میں شامل بیشتر شرکاء کو پرامن احتجاج کی اہمیت اور مظاہروں کے تشدد، انتشار اور شہریوں کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے امور سے خالی ہونے کی اہمیت کا احساس ہے۔ باوجود اس کے کہ جو بھی قیمتی خون بہہ رہا ہے وہ ظلم اور عدوان ہے، اس ہفتہ کے شروع میں بغداد کے منطقة السنك میں عزیز مظاہرین پر وحشیانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: