یونیسکو نے اربعین امام حسین(ع) کو انسانی ورثہ کی فہرست میں شامل کر لیا ہے

اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے اپنے چودھویں اجلاس میں اربعین امام حسین(ع) کے دوران کروڑوں زائرین کی مہمان نوازی اور دیگر خدمات کی بلا معاوضہ فراہمی کو اپنی ’’غیر مادی انسانی ورثہ کی فہرست‘‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں (153) ممالک سے تعلق رکھنے والی (900) سے زیادہ علمی شخصیات کی موجودگی میں اور ان کی تائید کے ساتھ اربعین امام حسین(ع) کی مناسبت کو یونیسکو کی ’’غیر مادی انسانی ورثہ کی فہرست‘‘ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس اجلاس میں عراقی وفد کی سربراہی محترمہ إيمان عبد الوهاب نے کی کہ جو عراق کی وزارت ثقافت، سیاحت اور آثار قدیمہ میں بین الاقوامی امور کی انچارج ہیں، محترمہ إيمان عبد الوهاب نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ: اجلاس میں شامل تقریبا تمام ممبر ممالک نے روضہ مبارک امام حسین(ع) کے مرکز تراث کربلا کی جانب سے میں پیش کردہ قرارداد کو ووٹ دیا جس کے بعد اربعین امام حسین(ع) کے دوران زائرین کی ضیافت کو عالمی سطح پر غیر مادی انسانی ورثہ کا درجہ مل گیا ہے۔

یونیسکو کے اس اجلاس میں شریک عراقی وفد کے رکن اور مرکز تراث کربلا کے نمائندے جناب امیر کامل نے اسی بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: 8تا 14دسمبر تک کولمبیا کے دار الحکومت بوگوٹا میں منعقدہ یونیسکو کے چودھویں اجلاس کے دوران اربعین امام حسین(ع) کی مہمان نوازی اور خدمات کی فراہمی کو انسانیت کے غیر مادی ورثہ کی فہرست میں تمام ممبران کی بلاتأمل و بلا اعتراض رضامندی اور ووٹنگ سے متفقہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے اور اب یہ مناسبت باقاعدہ یونسیکو کا غیر مادی انسانی ورثہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: