ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن بغداد، بابل اور کربلا میں پرامن مظاہرین کو لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن مختلف گورنیٹس میں پرامن مظاہرین کو لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے اور ڈویژن کی علاقائی یونٹس کا عملہ دن رات مظاہرین کو خدماتی سروسز اور تعاون فراہم کرنے میں مصروف ہے اور یہ حمایت مدد اور تعاون پرامن مظاہرین کے جائز مطالبات کے حصول تک جاری رہے گا۔
ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سے دارالحکومت بغدادکے التحریر اسکوائر میں موجود پرامن مظاہرین کے لیے مسلسل امدادی قافلوں کو روانہ کیا جارہا ہے۔ یہ قافلے کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہوتے ہیں۔
ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن بابل میں بھی مظاہرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
جبکہ کربلا مقدسہ کے تربییۃ اسکوائر میں پرامن مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تعاون کے لیے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سے مظاہرین کو کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور دیگر امدادی سامان مستقل بنیادوں پر فراہم کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پرامن مظاہرین کی حمایت میں متعدد خدمات فراہم کر رہا ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرکزی ریسٹورنٹ کی جانب سے ہزاروں مظاہرین میں ہزاروں کو کھانےکی فراہمی۔
پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی۔
دن کے مختلف اوقات میں جوسز، پھلوں اور چائے کی تقسیم۔
صاف کرنے کے لئے گاڑیوں کی فراہمی۔
مظاہرین ین کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے مختلف مقامات پر واٹر سٹیشنز کا قیام۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی جانب سے زخمی یا بیمار ہونے والے مظاہرین یا سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا بلامعاوضہ علاج۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: