روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ مینٹینینس ڈیپارٹمنٹ نے حرم مطہر کے باب قبلہ پر موجود عارضی باڑ کو ہٹا کر مستقل بنیادوں پر سلائیڈنگ گیٹ اور روضہ مبارک کے ڈیزائن سے ہم آہنگ نہایت دیدہ زیب سٹیل فینس کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے۔
انجینئرنگ اینڈ مینٹینینس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہجناب انجینیئر سامرعباس علی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : یہ کام پہلے سے مرتب کردہ منصوبے کے مطابق کیا جا رہا ہے جس کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام داخلی راستوں پر پر سلائڈنگ گیٹس اور سٹیل فینس کی تنصیب کا کام کیا جائے گا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کی خصوصی ہدایات پر باب قبلہ کی اہمیت اور مرکزیت کے پیش نظر اس کام کا آغاز باب قبلہ سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلائیڈنگ گیٹ اور سٹیل فینس کی ڈیزائننگ اور تیاری کا تمام تر کام مکمل طور پر روضہ مبارک کے انجینیئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے کیا ہے۔ یہ گیٹ اورسٹیل فینس نہایت خوبصورت ہے اور روضہ مبارک کے ڈیزائن اور تزئین و آرائش سے ہم آہنگ ہے اور روضہ مبارک کے تعمیراتی حسن میں اضافے کا باعث ہوگی۔