روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے اعلی سطحی وفد کا الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں زخمی مظاہرین کی عیادت کے لئے خصوصی دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ا اعلی سطحی وفد نے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں زخمی مظاہرین کی عیادت کے لئے خصوصی دورہ کیا۔ ان مظاہرین کو کربلا اور دوسرے شہروں سے علاج کے لیے الکفیل ہسپتال منتقل کیا گیا ہےجہاں ہسپتال کے طبی ماہرین، میڈیکل اور نرسنگ ب سٹاف ان زخمی مظاہرین کو ترجیحی بنیادوں پر دن رات رات طبی خدمات اور علاج فراہم کر رہے ہیں۔
یہ اعلی سطحی وفد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف شعبہ جات جن میں مذہبی امور، تعلقات عامہ اور فکر و ثقافت شامل ہیں کے سینئر آفیشلز پر مشتمل ل تھا۔ وفد نے نے زخمی مظاہرین کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات سہولیات اور علاج کا جائزہ لیا اور ان کی عیادت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کے لئے دعائیں بھی کی۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے روضہ مبارک کے تمام آفیشلز اور خدام کی جانب سے صحت و سلامتی پر مشتمل نیک خواہشات کا پیغام بھی زخمی میں مظاہرین تک پہنچایا۔ وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے زخمیوں کو تحائف بھی پیش کیے۔
وفد نے ہسپتال کے عملے کے کردار سراہا اور ان کی شبانہ روز کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور ان سے مزید کام کرنے اور زخمیوں اور بیماروں کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنے کی اپیل بھی کی۔
واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال نے مظاہروں کے آغاز ہی سےمظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر متعدد بلامعاوضہ اقدامات شروع کر رکھے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

متعدد شہروں میں مظاہروں کے مقامات پر فری میڈیکل کیمپس کا قیام۔

طبی ماہرین اور عملے پر مشتمل میڈیکل ٹیموں کا قیام جو کہ مظاہرین کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

ایمبولینس سروس۔

الکفیل ہسپتال میں زخمیوں کا علاج۔

واضح رہے کہ یہ تمام طبی خدمات اور سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جارہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: