العمید یونیورسٹی کے کالج آف فارمیسی میں رواں تعلیمی سال (2019 – 2020) سے باقاعدہ تعلیمی سیشن کا آغاز کیا جائے گا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العمید یونیورسٹی نے کالج آف فارمیسی کو تمام بنیادی اور قانونی تقاضے پورے کرنے اور اور منسٹری آف ہائیرایجوکیشن اینڈ سائٹیفک ریسرچ کی منظوری کے بعد رواں تعلیمی سال(2019 – 2020) کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
العمید یونیورسٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں تعلیمی سال(2019 – 2020) سے کالج آف فارمیسی میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز کیا جائے گا جس کے لیے کالج آف فارمیسی میں (2019 – 2020) کے لیے داخلہ شروع کر دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کالج آف فارمیسی کا قیام العمید یونیورسٹی کے طے کردہ اہداف کا حصہ ہے۔ اس کالج کے قیام کا مقصد فارمیسی اور فارماسیوٹیکل سائنسز میں کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرتے ہوئے مقامی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کا قیام، مریضوں کو جدید اور بہترین کلینیکل فارمیسی سروسز فراہم کرنا اور مقامی ٹیلنٹ سےاستفادہ کرتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے فارماسسٹ تیار کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: