روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خیرات ابی الفضل عباس زرعی فارمز مقامی مارکیٹ کی 20 فیصد ضروریات پورا کر رہے ہیں۔

مقامی مارکیٹ میں عراقی زرعی مصنوعات فراہم کرنے اور شہریوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں خیرات ابی الفضل عباس زرعی فارمز نہایت مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان فارمز کی زرعی مصنوعات کی بدولت مقامی مارکیٹ کی 20 فیصد ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔
ان فارمز کی زرعی مصنوعات ناصرف صارفین کی پہنچ کے مطابق ہیں بلکہ مضر صحت کیمیکلز اورزہریلی کیڑے مار ادویات سے پاک اور قدرتی اور نامیاتی کھادوں کے استعمال سے تیار کی گئیں ہیں۔
خیرات ابوالفضل عباس زرعی فارمز میں موجود گرین ہاوسز کی بدولت مارکیٹ میں سارا سال انواع و اقسام کی غذائی مصنوعات اور سبزیاں دستیاب ہیں۔
خیرات ابوالفضل عباس فارمز میں آبپاشی کے جدید ترین نظام کی بدولت کم پانی استعمال کرتے ہوئے مختلف اقسام کی اجناس جن میں گندم، جو، جوار اور چارہ شامل ہیں بھی کاشت کی جا رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: