ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سے مظاہروں کے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور معاونت کے لئے مہم (شہداء کے خون سے وفاداری ) کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے زیراہتمام مہم (شہداء کے خون سے وفاداری ) کا آغاز ذی قار میں مظاہروں کے دوران شہید ہونے والے مظاہرین کے اہل خانہ سے تعزیت اور معاونت کے ذریعے کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ بالا ڈویژن کے سینئر آفیشل شیخ عباس العکاشی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : ہم بغداد، کرخ اور دیالہ کی علاقائی یونٹس کے سربراہان کے ہمراہ ذی قار پہنچے اور شہداء کے اہل خانہ سے ان کے پیاروں کے بچھڑنے پر دلی تعزیت کی اور انہیں یہ پیغام دیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں اور اور ان سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ یہ مہم عراق کے تمام صوبوں میں شہید ہونے والے مظاہرین کے لواحقین سے تعزیت، ہمدردی اور تعاون کے لیے شروع کی گئی ہے۔
اس موقع پر شہدا کے لواحقین نے کہا کہ ان مظاہروں کے دوران جن کو اعلی دینی قیادت کی حمایت بھی حاصل ہے شہید ہونے والوں کی زیادہ تعداد پڑھے لکھے نوجوانوں پرمشتمل ہے جو کہ ملازمتوں کے حصول اور اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اور ذی قار ان شہروں میں سے ہے جو کہ مظاہروں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
شہداء کے لواحقین نے اس مشکل گھڑی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ہمدردی اور تعاون پر پر شکریہ بھی ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: