روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کے وفد نے کوفہ یونیورسٹی کا خصوصی دورہ کیا اوریہ علم کوفہ یونیورسٹی کی خصوصی درخواست پریونیورسٹی کے میوزیم کو ہدیہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کےوفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے عراقی یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں میں منعقد کی جانے والی اہم ثقافتی ، علمی اور تحقیقی سرگرمیوں اور سائنس وتحقیق کے شعبہ میں منعقد کی جانے والی علمی وتحقیقی کانفرنسوں کے انعقاد اور کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ وفد نےکوفہ یونیورسٹی کےصدر ڈاکٹرياسر لفتة حسّون کو علم کے ھدیہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔
کوفہ یونیورسٹی کے صدرڈاکٹر ياسر لفتة حسّون نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں کی علمی، ثقافتی اور تحقیقی معاونت قابل قدر ہے اور ہم روضہ مبارک کی جانب سے علمی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کےانعقاد کے لیے مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔