اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (23 ربيع الثانی 1441هـ) بمطابق (20 دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت کا بیان پڑھتے ہوئے فرمایا:
........یہ ملک ابھی تک مشکل اور تشویشناک صورتحال سے گزر رہا ہے، کیونکہ شہریوں کے مختلف گروہ پرامن مظاہروں اور دھرنوں میں مسلسل شریک ہو کر اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ان احتجاج میں شامل کچھ افراد کو قتل، اغوا اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دوسری جانب بہت سے سرکاری محکموں اور تعلیمی اداروں ضرورت کے بغیر اپنے دروازے بند رکھنے پر مجبور کیا جا ہے، کچھ شہریوں کی املاک کو جلایا گيا ہے اور ان میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے، بہت سے لوگ شکوہ کر رہے ہیں کہ ریاستی رٹ کمزور ہو چکی ہے اور کچھ افراد کی جانب سے ملک میں عوامی زندگی کو منظم رکھنے والے قوانین اور قواعد کی کسی روک ٹوک کے بغیر خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔