اعلی دینی قیادت جلد سے جلد انتخابات کے لیے نئی قانون سازی چاہتی ہے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (23 ربيع الثانی 1441هـ) بمطابق (20 دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت کا بیان پڑھتے ہوئے فرمایا:

........دکھائی یہ دے رہا ہے کہ انتخابی قانون کی منظوری میں آج تک رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں اور اس کے کچھ بنیادی مضامین پر تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ ہم ایک بار پھر زور دیتے ہیں کہ انتخابات کے لیے قانون سازی میں جلدی کی جائے، اور انتخابی قانون ایسا ہو جو ووٹروں کی امنگوں کے مطابق ہو، انھیں اپنے نمائندوں کے قریب لائے، ان کے ووٹوں کو احترام دے اور ووٹوں کے التفاف کی اجازت نہ دے۔ انتخابی قانون میں اگر یہ صفات نہ ہوئی تو وہ موجودہ بحران سے کبھی بھی نہیں نکال سکے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: