اعلی دینی قیادت جلد ایک نئی اور کامیاب حکومت کی تشکیل کے لیے پرامید ہے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (23 ربيع الثانی 1441هـ) بمطابق (20 دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت کا بیان پڑھتے ہوئے فرمایا:

........ ہم امید کرتے ہیں کہ نئی حکومت کی تشکیل میں دیر نہیں ہو گی، کہ جو لازمی طور پر ایک غیر جدلی حکومت ہو گی، موجودہ مرحلے کی ضروریات و توقعات کو پورا کرے گی، ریاستی وقار اور پرسکون حالات کی بحالی کے قابل ہو گی، اور غیر قانونی پیسے یا ہتھیاروں کے اثرات اور بیرونی مداخلت سے دوررہتے ہوئے آئندہ انتخابات کو پرامن حالات میں کرائے گی.... بیشک خدا ہی کامیابی عطا فرماتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: