عراق میں جاری احتجاجی تحریک اور مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مظاہروں کے دوران شہید ہونے والے مظاہرین کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیلئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے ایک اعلی سطحی وفد ذی قار روانہ کیا گیا ہے۔
اعلی سطحی وفد نے ناصریہ میں مسجد وحسینیہ سلمان المحمدی میں شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ہرممکن اخلاقی، سماجی اور معاشی مدد و تعاون کی پیشکش کی۔
اس موقع پروفد نے شہر کے سماجی کارکنوں اور معززین سے بھی ملاقات کی جو کہ وفد کے استقبال کے لیے حسینیہ میں موجود تھے۔
شہداء کے لواحقین کی جانب سے سے ڈاکٹر علی القاری نے اس مشکل گھڑی میں میں ہمدردی اور تعاون پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کے سربراہ جناب عدنان الموسوی نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے انہیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور مدد کا پیغام دیا اور زخمی مظاہرین کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔
وفد نے روضہ مبارکحضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شہداء کے لواحقین اورزخمیوں کو تحائف بھی پیش کیے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے شہداء اور زخمیوں کے ٧٧ خاندانوں سے ملاقاتیں کیں جبکہ باقی رہ جانے والے 28 خاندانوں سے تعزیت واظہار ہمدردی اور ملاقات کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بہت جلد ایک اور وفد ذی قاروانہ کیا جائے گا جو کہ نہ صرف شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کرے گا بلکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے سے شہداء اورزخمیوں کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور علاج و دیگر خدمات کا جائزہ بھی لے گا۔