اعلی دینی قیادت فرما چکی ہے: جلد سے جلد انتخابات کے لیے منصفانہ قانون سازی شہریوں کے انتخابی عمل پر اعتماد کو بحال کرے گی

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (17 ربیع الاول 1441ھ) بمطابق (15 نومبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ میں کہا:
میرے بھائیو اور بہنو... میں آپ کی خدمت میں آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے ہم تک پہنچنے والا بیان پڑھنا چاہتا ہوں کہ جس میں انھوں نے فرمایا ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم
........حکومت اپنی قانونی حیثیت (آمرانہ نظام نہ ہو تو) عوام ہی سے حاصل کرتی ہے عوام کے علاوہ اور کوئی بھی ایسا نہیں جو اس کو قانونی حیثیت دے سکے، اور لوگوں کی رائے عمومی خفیہ رائے شماری سے ظاہر ہوتی ہے بشرطیکہ اگر اس کا منصفانہ اور شفاف انعقاد ہو، یہاں یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ جلد سے جلد انتخابات کے لیے منصفانہ قانون سازی شہریوں کے انتخابی عمل پر اعتماد کو بحال کرے گی اور سیاسی جماعتوں اور گروہوں کو شامل نہیں ہو گی، اس سے پچھلے کئی سالوں سے ملک پر حکمرانی کرنے والی قوتوں کو تبدیل کرنے کا ایک حقیقی موقع فراہم ہو گا بشرطیکہ اگر عوام انھیں نئے چہروں سے تبدیل کرنا چاہتی ہے، ایسا قانون بنایا جائے جو رائے دہندگان کو اس طرح کا موقع نہ دے جو ناقابل قبول اور بیکار ہو۔ اسی طرح الیکشن کی نگرانی کرنے والے کمیشن کے لیے بھی ایک نیا قانون پاس کیا جانا چاہئے جس سے اس کی غیر جانبداری، پیشہ ورانہ مہارت، ساکھ اور عوامی مقبولیت کی توثیق ہو سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: