نور الکفیل کمپنی عراقی صارفین کو نہایت مناسب قیمت میں اینیمل اور فوڈ پروڈکٹس مہیا کر رہی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نور الکفیل کمپنی عراقی صارفین کو نہایت مناسب قیمت میں اینیمل اور فوڈ پروڈکٹس مہیا کر رہی ہے تاکہ عراقی شہریوں کے لئے کم بجٹ میں متوازن اور صحت بخش غذا کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔
نور الکفیل کمپنی کی اینیمل،ڈیری اور فوڈ پروڈکٹس خشک، ٹھنڈی، منجمند اور ٹن پیکنگ میں دستیاب ہیں اورصارفین اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق ان مصنوعات کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ نور الکفیل کمپنی کے ڈیٹرجنٹ اور جراثیم کش مصنوعات بھی مارکیٹ میں ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں اور الجود الخیرکمپنی کے ڈٹرجنٹ اورجراثیم کش مصنوعات کی مارکیٹنگ بھی نور الکفیل کمپنی کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ نور الکفیل کمپنی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ایک ذیلی ادارہ ہے اور اس کا شمار عراق کی معروف اور بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے جو کہ عراق میں اینیمل،ڈیری اور فوڈ پروڈکٹس کی ضروریات نہایت مناسب قیمت میں پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ نورالکفیل کمپنی کی مصنوعات اعلی معیار اور کم قیمت ہونے کی بنا پر صارفین کی پہنچ میں ہیں جو کہ نور الفیل کمپنی کا ہدف ہے اور صحت بخش اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار اور پیک کی گئی مصنوعات کی فراہمی معاشرے کی خدمت کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: