ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن دیوانیہ میں پرامن مظاہرین کو لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سے عراق میں جاری احتجاجی تحریک کےآغاز سے لے کر تاحال پرامن مظاہرین کو لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی میں جاری ہے اور اس مقصد کے لیے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے تمام علاقائی یونٹس مختلف گورنیٹس میں مظاہروں میں شرکت کے ساتھ ساتھ مظاہرین کو دن رات مختلف طرح کی خدمات اور سہولیات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور دیوانیہ بھی انہی گورنیٹس میں سے ایک ہے۔

ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کا دیوانیہ میں موجود علاقائی یونٹ ساعۃ سکوائرمیں مظاہرین کو مدد تعاون اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔ یونٹ کی جانب سے یہاں موجود مظاہرین کو ہر روز دن میں تین مرتبہ کھانا، پینے کا پانی، چائے، جوس،ہیلمیٹ، ماسک اور دیگر ضروری اشیاء یا مستقل بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہیں اوراخلاقی مدد اور حوصلہ افزائی کے لئے یونٹ کا عملہ مظاہرین کے ساتھ شانہ بشانہ سراپہ احتجاج ہے اور یہ مدد تعاون اور جب یکجہتی مطالبات کے حصول تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پرامن مظاہرین کی حمایت میں متعدد خدمات فراہم کر رہا ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرکزی ریسٹورنٹ کی جانب سے ہزاروں مظاہرین میں ہزاروں کو کھانےکی فراہمی۔
پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی۔
دن کے مختلف اوقات میں جوسز، پھلوں اور چائے کی تقسیم۔
صاف کرنے کے لئے گاڑیوں کی فراہمی۔
مظاہرین ین کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے مختلف مقامات پر واٹر سٹیشنز کا قیام۔

مظاہرین کے زیراستعمال ہونے والے کچھ سامان کی فراہمی ، جیسے ہیلمٹ ، ماسک اور دیگر۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی جانب سے زخمی یا بیمار ہونے والے مظاہرین یا سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا بلامعاوضہ علاج۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: