تلاوت قرآن پاک پر مشتمل (ختم القرآن) پروگرام ہر شام کوکربلا سیٹلائٹ چینل کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے براہ راست نشر کیا جا رہاہے۔

معاشرے میں اسلامی و قرآنی تعلیمات اور قرآن کلچر کے فروغ کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے مختلف طرح کے پروگرامز، محافل اور سرگرمیوں کا انعقاد سارا سال جاری رہتا ہے۔

اس ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے تجوید قرآن اور تلاوت قرآن پاک پر مشتمل (ختم القرآن) کے نام سے ایک نئے پروگرام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ یہ پروگرام ہرشام کربلا سیٹلائٹ چینل کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔

قرآن انسٹیٹیوٹ کے نمائندہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلاوت قرآن پاک پر مشتمل ختم القران پروگرام کربلا ٹی وی اور الکفیل سینٹر فار فوٹوگرافی اینڈ آرٹسٹک پروڈکشنز کے مشترکہ تعاون سے روزانہ شام (3 – 4) بجے تک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔ اس محفل قرآن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاریان قرآن شرکت کرتے ہیں اور روزانہ قرآن پاک کے ایک پارے کی تلاوت مکمل کرنے کا شرف حاصل کیا جاتا ہے اور ہر قمری مہینے کے اختتام پر قرآن پاک کے تمام پاروں کی تلاوت مکمل ہونے پر ختم القران کی محفل کا انعقاد کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: