روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام گذشتہ دو ماہ سے جاری احتجاجی تحریک اور آئینی و قانونی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کی حمایت ، مدد اور تعاون کے لیے مختلف طریقے اور تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے ہوئے ہے۔
اپنے جائز حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے مظاہرین کو 24گھنٹے پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے واٹر سیکشن کی جانب سے التحریراسکوائر بغداد میں ایک بہت بڑا موبائل واٹر سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کا بغداد میں موجود علاقائی یونٹ کا عملہ اس موبائل واٹر سٹیشن کا نظام اور دیکھ بھال سنبھالے ہوئے ہے۔
یہ موبائل واٹر سٹیشن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مظاہرین کو فراہم کردہ خدمات کا ایک حصہ ہےاور اس اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت پانچ ہزار لیٹر فی گھنٹہ ہے۔ جبکہ پانی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل واٹر پلانٹ کی جانب سے بھی بوتلوں اور کپوں کی صورت میں ہزاروں لیٹر پانی التحریر سکوائر بھیجا جا رہا ہے جوکہ اس کے علاوہ ہے.
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پرامن مظاہرین کی حمایت میں متعدد خدمات فراہم کر رہا ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرکزی ریسٹورنٹ کی جانب سے ہزاروں مظاہرین میں ہزاروں کو کھانےکی فراہمی۔
پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی۔
دن کے مختلف اوقات میں جوسز، پھلوں اور چائے کی تقسیم۔
صاف کرنے کے لئے گاڑیوں کی فراہمی۔
مظاہرین ین کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے مختلف مقامات پر واٹر سٹیشنز کا قیام۔
مظاہرین کی آمدورفت کے لیے لئے گاڑیوں کی فراہمی۔
مظاہرین کے لیے خیموں،کمبلوں اور دیگر اشیاء کی فراہمی۔
زخمیوں کوابتدائی طبی امداد پہنچانے کے لئے پیرامیڈکس کی موجودگی۔
مظاہروں کے مقامات پر فری میڈیکل کیمپس کا قیام۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی جانب سے زخمی یا بیمار ہونے والے مظاہرین یا سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا بلامعاوضہ علاج۔
عراق میں مظاہرے میں شہید ہونے والوں کے سلسلے میں تعزیتی کونسلوں کا انعقاد۔