جشن میلاد حضرت زینب(س) کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کو انتہائی خوبصورتی اور عقیدت سے سجا دیا گیا

جشن میلاد حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے پر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو انتہائی خوبصورتی اور عقیدت سے سجایا گیا ہے۔ روضہ مبارک میں ہر طرف خوشی اور مسرت کے مظاہر نظر آ رہے ہیں۔ مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینرز ہر طرف آویزاں ہیں۔ روضہ مبارک میں جگہ جگہ پھولوں کے بڑے بڑے گلدستے فضا کو خوشگوار بنا رہے ہیں۔ رنگ برنگی لائٹس نے روضہ مبارک کی آرائش کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

حسب روایت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اس عظیم یوم سعید کی مناسبت سے متعدد محافل اور پروگراموں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب کا انعقاد روضہ مبارک کے صحن میں کیا جائے گا۔

واضح رہے اہل بیت نبوی سے مربوط ہمارے حقیقی اسلام کی تاریخ میں بہت سی ایسی عظیم خواتین کا ذکر ملتا ہے کہ جنہوں نے اسلامی تاریخ کے صفحات پر اپنے سیرت و کردار کی بلندی اور کارناموں کی رفعتوں کوثبت کیا ہے، اھل بیت اطہار کی وہ خواتین جو زہد و تقوی ،قربانی و فدا کاری اور صبر وشجاعت میں اعلی ترین مراتب پر فائز ہیں ان میں نمایاں ترین نام دختر بتول حضرت زینب بنت علی ابن ابی طالب علیھما السلام کا ہے۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: