حضرت زینب(س) کے جشن ولادت کے پرمسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مرکزی تقریب کا انعقاد

حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے جشن ولادت کے مبارک اور پرمسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں بروز منگل 5 جمادی الاول 1441ھ بمطابق 31 دسمبر 2019ء کو جشن میلاد جناب زینب سلام اللہ علیھا کی سب سے بڑی اور مرکزی تقریب روضہ مبارک کے صحن میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شہدائے وطن کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا، اس کے بعد روضہ مبارک کے دینی امور کے سیکشن سے تعلق رکھنے والے شيخ داخل النوري نے حاضرین سے خطاب کیا اور حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی لازوال قربانیوں اوربقائے دین کے لئے آپ کے کلیدی کردار کے کے بارے میں گفتگو کی۔

تقریب میں شعراء نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شان میں نظمیں اور قصیدے پیش کیے اور اپنی نظموں اور قصیدوں کے ذریعے اہل بیت علیھم السلام سے اپنی عظیم محبت اور عقیدت کا اظہار بھی کیا۔

مقررین اور شعراء حضرات نے جناب زینب سلام اللہ علیھا کی ذات اقدس اور ان سے متعلقہ تقاریب کو مومنین کرام کی وحدت، اتحاد اور آپس میں برادرانہ تعلقات کو قائم کرنے کے لیے ایک ذریعہ اور پلیٹ فارم بھی قرار دیا۔

واضح رہے اس تقریب کے تمام انتظامات روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے شعائر و مواکب کے مشترکہ سیکشن اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر وثقافت سیکشن کی طرف سے کیے گئے تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: