الکفیل ہسپتال کی جانب سے صرف کربلاء میں 1700 سے زائد زخمی مظاہرین کو بلامعاوضہ طبی سہولیات اور علاج فراہم کیا گیاہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال نے1700 سے زائد زخمی مظاہرین کو بلامعاوضہ طبی سہولیات اور علاج فراہم کیا ہے جن میں سے بہت سے ایسے مظاہرین میں شامل ہیں جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ باقی زخمی مظاہرین کو فوری طور پر تربیہ اسکوائر کربلا میں قائم فری میڈیکل کیمپ میں طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے احتجاجی تحریک آغاز سے لے کر تاحال پرامن مظاہرین سے اظہار یکجہتی اور تعاون کے لیے الکفیل ہسپتال مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اور الکفیل ہسپتال کا عملہ دن رات زخمی مظاہرین کو طبی خدمات و علاج فراہم کرنے میں مصروف ہے۔
ہسپتال کی انتظامیہ نے تربیہ اسکوائر کربلا میں زخمی مظاہرین کو علاج معالجے کے اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ احتجاجی تحریک کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک 1700 سے زائد مظاہرین کو الکفیل ہسپتال کی جانب سے طبی امداد اور علاج فراہم کیا گیا ہے جن میں سے پندرہ سو چالیس مظاہرین کو تربیۃ اسکوائرمیں قائم کردہ میڈیکل کیمپ کے ذریعے ابتدائی طبی امداد اور علاج فراہم کیا گیا جبکہ 150 مظاہرین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا اور 27 مظاہرین کے علاج کے لیے مختلف آپریشن بھی کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ بالا اعداد و شمار ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے کربلا میں زخمی ہونے والے مظاہرین کے بارے میں ہیں جبکہ باقی شہروں خصوصا ذی قار گورنینٹ میں الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیمیں زخمی مظاہرین کو مسلسل طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: