اعلی دینی قیادت: داعش کے خلاف فتح دلوانے والے متعدد ہیروز کی شہادت بتاتی ہے ملک کا سامنا بہت ہی مشکل حالات سے ہونے والا ہے

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (7 جمادى الاول 1441هـ) بمطابق (3 جنوری 2020ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت کا بیان پڑھتے ہوئے کہا:

میرے بھائیو اور بہنو... میں آپ کی خدمت میں آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے ہم تک پہنچنے والا بیان پڑھنا چاہتا ہوں کہ جس میں انھوں نے فرمایا ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

...... گزشتہ دنوں بغداد میں دیکھے جانے والے افسوسناک واقعات اور گزشتہ رات بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب وحشیانہ حملے تک کے سب واقعات عراقی خودمختاری اور بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ان واقعات کے نتیجہ میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں فتح دلوانے والے متعدد ہیروز کی شہادت ہوئی۔ یہ سب واقعات اس بات کا اشارہ ہیں کہ ملک بہت ہی مشکل حالات کی طرف بڑھ رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: