اعلی دینی قیادت نے بیان مخصوص دعا پر ختم کیا اور اسے مسلسل پڑھنے کی نصیحت کی جو خطرناک حالات کی نشاندہی ہے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (7 جمادى الاول 1441هـ) بمطابق (3 جنوری 2020ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت کا بیان پڑھا جس میں اعلی دینی قیادت نے اپنے بیان کا اختتام ایک مخصوص دعا پر کیا اور مومنین کو اس دعا کے پڑھتے رہنے کی بھی نصیحت کی کہ جو آنے والے وقت کے انتہائی خطرناک ہونے کی علامت اور پیشین گوئی ہے۔

بیان کے آخر میں پڑھی گئی دعا یہ ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم
(اللَّهُمَّ إِلَيْكَ أَفْضَتِ الْقُلُوبُ وَمُدَّتِ الْأَعْنَاقُ وَشَخَصَتِ الْأَبْصَارُ وَنُقِلَتِ الْأَقْدَامُ وَأُنْضِيَتِ الْأَبْدَانُ، اللَّهُمَّ قَدْ صَرَّحَ مَكْنُونُ الشَّنَآنِ وَجَاشَتْ مَرَاجِلُ الْأَضْغَانِ، اللَّهُمَّ إِنَّا نَشْكُو إِلَيْكَ تَشَتُّتَ أَهْوَائِنَا، وَكَثْرَةَ عَدُوِّنَا وَقِلَّةَ عَدَدِنَا، فَفَرِّجْ عَنَّا يَا رَبِّ بِفَتْحٍ مِنْكَ تُعَجِّلُهُ، وَنَصْرٍ مِنْكَ تُعِزُّهُ، بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ، آمِينَ رَبَّ الْعَالَمِينَ)
ترجمہ: بارِالہا دل تیری طرف کھنچ رہے ہیں اور گردنیں تیری طرف اٹھ رہی ہیں اورآنکھیں تجھ پر لگی ہوئی ہیں اورقدم حرکت میں آ چکے ہیں اوربدن لاغر پڑ چکے ہیں۔ خدایا چھپی ہوئی عداوتیں ابھر آئی ہیں اور کینہ وعناد کی دیگیں جوش کھانے لگی ہیں۔ خداوند ہم تجھ سے اپنے نبی کے نظروں سے اوجھل ہو جانے، دشمنوں کے بڑھ جانے اور اپنی خواہشوں میں تفرقہ پڑ جانے کا شکوہ کرتے ہیں۔ پروردگار تو ہی ہمارے اور دشمنوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر اور تو بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: