نئے فوجی افسران کے ایک گروپ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں عراق کی خدمت وحفاظت کے لئے وفاداری کا حلف اٹھایا

اپنے حقیقی رہنماؤں سے اظہار عقیدت ومحبت کے ساتھ ساتھ اپنے وطن سے محبت و وفاداری کے اظہار کے لئے عراقی ملٹری کالجز سے فارغ التحصیل فوجی افسران کے ایک گروپ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرتے ہوئے وطن عزیز کی خدمت، حفاظت اور بلا تفریق سرزمین وطن کے تمام علاقوں اور افراد کی حفاظت کا عہد بھی کیا۔
حلف برداری کے بعد کئی نئے فوجی افسران نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں حاضر ہونا،زیارت کرنا اور حلف اٹھانا ایک ایسا مقدس اور مخلص عمل ہے جو ہمیں اپنے ملک کی بہترین انداز میں خدمت کرنے، وطن عزیز کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے، دہشتگردی کے خطرے اور جرائم سے بچانے کا پابند بناتا ہے کیونکہ ہم یہ وعدہ اور حلف اپنے عظیم قائد اور رہنما حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے سامنے اٹھاتے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کے سینئر آفیشلز نے نئے فوجی افسران کے وفد کا استقبال کیا اور مراسم زیارت کی ادائیگی میں ان کا ساتھ دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: